Home سیاست وزیراعظم سے علی امین گنڈا پورملاقات، صوبے کے نئے چیف سیکرٹری اور فنڈز کا مطالبہ

وزیراعظم سے علی امین گنڈا پورملاقات، صوبے کے نئے چیف سیکرٹری اور فنڈز کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور وزیراعظم سے صوبے میں نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی اور فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملنے پہنچے جہاں دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی۔

علی امین گنڈاپور نے ملاقات میں وزیراعظم سے خیبر پختونخوا میں شہاب علی شاہ کو نئے چیف سیکرٹری کے طور پر تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے شہباز شریف سے دوسرے صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا کو بھی فنڈز دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس اہم ملاقات میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کے مابین دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...