Home نیوز پاکستان کراچی سے لاپتہ کمسن بہن بھائی مل گئے

کراچی سے لاپتہ کمسن بہن بھائی مل گئے

Share
Share

کراچی: نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے لاپتہ ہونے والے کمسن حقیقی بہن بھائی مل گئے۔منگل کی رات کو تقریبا سوا گیارہ بجے بچے گھر سے نیچے اتر کر لاپتہ ہوگئے تھے۔

منگل کی شب نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ عدیل آرکیڈ کے رہائشی دو بچے 11 سالہ عابیہ اور 12 سالہ عنبان تقریبا سوا گیارہ بجے گھر سے نیچے اترے اس کے بعد واپس نہیں آئے۔ دونوں اپنے ننھیال اور ماموں سلمان کے گھر رہتے تھے ۔

بدھ کی دوپہر پولیس نے بچے واپس ملنے کی تصدیق کردی۔ بچوں کا کہنا ہے کہ انہیں اغوا نہیں کیا گیا تھا اور وہ خود گھر سے گئے تھے کیونکہ ننھیال والے انہیں مارتے تھے۔ جبکہ بچوں کے اصل ماں باپ انہیں رکھنے پر تیار نہیں تھے اور طلاق کے بعد دونوں نے اپنے اپنے گھر بسالیے تھے۔

قبل ازیں رات گئے بچوں کی گمشدگی کی خبر سامنےآئی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ بچوں کے ماموں سلمان نے سحری کے وقت بچوں کے والد راشد کو فون پر ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔ دونوں بچوں کو تلاش کرتے رہے مگر وہ نہیں ملے اس کے انھوں نے حیدری پولیس واقعے کی اطلاع دی۔

بچوں کے ماموں نے تھانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہمارے گھر کے نیچے فاسٹ فوڈ اسٹریٹ ہے بچے ہمیشہ نیچے جاتے تھے صرف کھانے پینے کا سامان لاتے تھے اس طرح کا واقعہ اس سے پہلے نہیں ہوا ، بچے اسکول میں زیر تعلیم نہیں تھے۔

بچوں کے والد راشد نے میڈیا کو بتایا اس کی بیوی سے 8 سال قبل طلاق ہوچکی ہے جو دبئی میں رہتی ہے میں نے طلاق کےبعد دوسری شادی کرلی تھی جس سے دوسرے بچے بھی ہیں ، آرٹیفیشل جیولری کا کام ہے طلاق کے بعد بیوی سے کبھی بات نہیں ہوئی۔

بچوں کی ماں شمائلہ ناز نے دبئی سے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا میرے بچے کبھی باہر نہیں جاتے جب بھی گھر سے نیچے اترتے فاسٹ فوڈ لینے کے لیے مجھے بتاتے تھے۔

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ بھی درج کرلیا تھا۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...