Home سیاست وفاقی وزیر خزانہ سے ضم شدہ اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، نئے فوجی آپریشن پر تحفظات کا اظہار

وفاقی وزیر خزانہ سے ضم شدہ اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، نئے فوجی آپریشن پر تحفظات کا اظہار

Share
Share

اسلام آباد:ضم شدہ اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، اراکین قومی اسمبلی سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں وزیر خزانہ سے ملے۔

ضم شدہ اضلاع، ملاکنڈ ڈویژن کے چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے بھی ملاقات میں خصوصی شرکت کی، اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ سابق فاٹا گزشتہ کئی دہائیوں سے جنگ کی زد میں ہے، ریاست نے 860 ارب دینے کا وعدہ کیا تاہم ابھی تک 103 ارب دیئے گئے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ انضمام کے وقت وفاق کی طرف سے کئے گئے وعدے ابھی تک پورے نہیں ہوئے، بارڈر ایریا پر تجارت کیلئے مناسب ماحول اور یکساں مواقع فراہم کئے جائیں، ان علاقوں میں کوئی ریگولر معیشت نہیں۔

ملاقات میں قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور افغانستان کے تجارتی راستے کھولنے پر بات چیت کی گئی، ارکان پارلیمنٹ نے خیبرپختونخوا میں نئے فوجی آپریشن پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ارکان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں زندگی معمول پر آئی نہیں کہ دوبارہ سے جنگی ماحول بننے جا رہا ہے، فاٹا کا انضمام کرا کر ابھی تک این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں نے حصہ نہیں دیا۔

قبائلی اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ملز اور کارخانوں پر ٹیکس لگانا ظلم ہے، انضمام کے وقت فاٹا کو ایک مدت کیلئے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا، اسی سٹیٹس کو برقرار رکھا جائے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ارکان اسمبلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...