Home نیوز پاکستان محکمہ موسمیات کی کل سے بارشوں کے نئے سپیل پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی کل سے بارشوں کے نئے سپیل پیشگوئی

Share
Share

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کل سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی، طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق نو اگست سے بحریہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہونگی، 9 سے 12 اگست تک کشمیر، وادی نیلم ، رولاکوٹ، باغ میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

اسلام آباد ، راولپنڈی، مری گلیات، چکوال، تالہ گنگ، گجرات، جہلم میں جھگڑ چلنے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 9 سے 12 اگست کے دوران خیبر پختوان خواہ، بلوجستان، سندھ، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شدید بارشوں کی وجہ سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان ،دیر، سوات، شانگلہ، صوابی، اسلام اباد، روالپنڈی، مشرقی پنجاب میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ 9 سے 12 اگست کے درمیان ہونے والی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب انے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...