Home نیوز پاکستان خلیجی ممالک میں ملازمت کے سلسلے میں جانے والے شہریوں کے لئے بڑا ریلیف

خلیجی ممالک میں ملازمت کے سلسلے میں جانے والے شہریوں کے لئے بڑا ریلیف

Share
Share

کراچی: حکومت نے خلیجی ممالک میں ملازمت کے سلسلے میں جانے والے شہریوں کے لئے ٹکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کم کردی۔

ایف بی آر نے لیبر ویزا کے حامل مسافروں کے ٹکٹس پر 7500 روپے ایف ای ڈی کم کردی ہے، اور اس سلسلے میں ایس آر او 1191 مجریہ 2024جاری کردیا گیا ہے۔

بجٹ میں خلیجی ممالک جانے والے مسافروں پر ایف ای ڈی کی مد میں 7500 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد خلیجی ممالک جانے والوں پر یکم جولائی سے اکانومی ٹکٹ پر 12ہزار 500 روپے وصولی کی جارہی تھی۔

ایف بی آر کے مطابق اب خلیجی ممالک میں ملازمت کرنے والے شہریوں سے 5 ہزار روپے ایف ای ڈی کی وصولی ہوگی، بر ویزا رکھنے والوں پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بیورو آف امیگریشن، اووسیز ایمپلائمنٹ کے تحت پروٹیکٹر کی تصدیق شدہ لیبر ویزوں پر ہی ریلیف دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...