Home Uncategorized ٹک ٹاک اسٹار طوطے کا اشیاء کی شناخت کا منفرد ریکارڈ

ٹک ٹاک اسٹار طوطے کا اشیاء کی شناخت کا منفرد ریکارڈ

Share
Share

فلوریڈا: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک سے شہرت پانے والے طوطے نے تین منٹوں میں 12 اشیاء کو شناخت کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی جوڑی ڈالٹن اور وکٹوریا میسن کے چار سالہ افریقی گرے طوطے اپولو نے ایک کیڑے، کتاب اور جرابوں سمیت اشیاء کو نام سے پہچان کر ریکارڈ بنایا۔

جوڑی کا کہنا تھا کہ اپولو کی تربیت آئرین پیپربرگ کے طے کردہ طریقوں سے متاثر ہو کر کی گئی۔

آئرین پیپربرگ ایک جانوروں کی نفسیات دان ہیں جنہوں نے ایلکس نامی طوطے کے ساتھ تحقیق میں 30 برس صرف کیے ہیں۔

ریکارڈ سے پہلے بھی اپولو ایک سوشل میڈیا اسٹار ہے جس کے ٹک ٹاک پر 28 لاکھ جبکہ یوٹیوب پر 13 لاکھ 70 ہزار فالوورز ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...