Home نیوز پاکستان کے پی میں طوفانی بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 61 ہوگئی،سینکڑوں گھروں کو نقصان

کے پی میں طوفانی بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 61 ہوگئی،سینکڑوں گھروں کو نقصان

Share
Share

پشاور: خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، حادثات میں 61 افراد جاں بحق، 102 زخمی ہوگئے۔

خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں پر پی ڈی ایم اے نے اپنی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق یکم جولائی سے لے کر اب تک صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں میں حادثات کے نتیجے میں 61 افراد جاں بحق، 102 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ بارشوں سے 704 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

جاں بحق افراد میں 22 مرد 12 خواتین اور 27 بچے جبکہ زخمیوں میں 36 مرد 26 خواتین اور 40 بچے شامل ہیں۔ بارش کے باعث مجموعی طور پر 704 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 501 گھروں کو جزوی جبکہ 203 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔

 

تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع چترال اپر و لوئر، مانسہرہ، اپر کوہستان ملاکنڈ، دیر لوئر، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک، کرک اور چارسدہ، مردان ، صوابی، باجوڑ، ہنگو، مہمند، بونیر، شانگلہ میں رونما ہوئے۔

تیز بارشوں، سیلابی صورتحال اور نقصانات کے پیش نظر محکمہ ریلیف کی جانب سے چترال اپر میں 30 اگست تک ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...