کراچی:ابھرتے ہوئے اداکار شہریار منور نے فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ میں محبت اور نئی زندگی کی شروعات سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔
پوڈ کاسٹ میں محبت اور شادی سے متعلق سوال پر شہریار منور نے میزبان فریحہ الطاف سے کہا کہ آپ اور دیگر لوگوں کو اس حوالے سے پتا بھی ہے۔ میں اپنی نجی زندگی پر زیادہ بات نہیں کرتا لیکن مداحوں سے یہی کہوں گا کہ آپ سب ہمارے لیے دعا کریں۔
شہریار منور نے مزید کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور اللہ کا شکر ہے کہ میرے والدین بھی اس پر بہت خوش ہوں۔
تاہم اداکار نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی شادی ہوچکی ہے یا ہونے والی ہے اور یہ کہ ان کی دلہن کون ہیں۔
یاد رہے کہ شہریار منور کی رواں برس کے آخر تک اداکارہ ماہین صدیقی کے ساتھ شادی کی خبریں گرم ہیں تاہم دونوں جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
شہریار منور کی اس سے قبل مارچ 2019 میں ڈاکٹر ہالہ سومرو نامی لڑکی کے ساتھ منگنی ہوئی تھی لیکن 7 ماہ بعد ہی منگنی ٹوٹ گئی تھی۔