Home سیاست وزارت خارجہ کی 34 نئے ٹریڈ افسروں کو سفارتی اسٹیٹس دینے کی منظوری

وزارت خارجہ کی 34 نئے ٹریڈ افسروں کو سفارتی اسٹیٹس دینے کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے 34 نئے ٹریڈ افسروں کو سفارتی اسٹیٹس دینے کی منظوری دیدی۔

وزارت خارجہ نے تقرریوں کی توثیق کے بعد 34 نئے ٹریڈ افسروں کوسفارتی اسٹیٹس دینے اورانھیں بمعہ اہلخانہ سفارتی پاسپورٹس جاری کرنے کی منظوری دی۔

وزارت خارجہ نے وزارت تجارت کو ایک خط میں ٹریڈ افسروں کو سفارتی اسٹیٹس دینے کے منظوری سے آگاہ کیا، 5 ٹریڈ افسروں کو سفارتی اسٹیٹس دینے کا عمل موخر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سڈنی، ہانگ کانگ اور واشنگٹن میں تعینات گریڈ 20 کے 3، گریڈ 19 کے22 اورگریڈ 18 کے 9 نئے ٹریڈ افسروں کو سفارتی اسٹیٹس دیا گیا ہے، گریڈ20 کی5 اسامیوں پر تقرری عارضی طور پر معطل ہے۔

خیال رہے نگران وزیراعظم نے39 نئے ٹریڈ افسر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...