Home سیاست ‎محسن نقوی کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

‎محسن نقوی کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Share
Share

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔وزیرداخلہ نے پاکستان خصوصاً کراچی میں چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کراچی میں چینی قونصلیٹ پہنچے جہاں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے انکا خیرمقدم کیا، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور چینی قونصلیٹ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرداخلہ نے پاکستان خصوصاً کراچی میں چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی بہت عزیز ہے، چینی شہریوں کی آمدورفت کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے، دشمن پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، دشمن کی ایسی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔اس موقع پر چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے سکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...