Home سیاست ‎پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ متوقع

‎پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ متوقع

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان 6 سے 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ شروع ہوں گے۔آئی ایم ایف کے ساتھ 4 سالہ پروگرام کے لئے معیشت کے اشاریے اور مالی فریم ورک کو حتمی شکل دینے پر بات چیت ہوگی۔

وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف جائزہ مشن کا مئی کے وسط میں دورہ پاکستان کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف ٹیم 2 ہفتے اسلام آباد میں قیام کرے گی۔

فریقین کے درمیان مذاکرات میں 6 سے 8 ارب ڈالر کے آئندہ بیل آؤٹ پیکیج کے اہم خدوخال طے ہوں گے، البتہ نئے آئی ایم ایف پروگرام کا حجم آئندہ مذکرات میں طے ہوپائے گا۔ پاکستان کی جانب سے بنگلا دیش اور مصر کی طرز پر پاکستان کے لیے پروگرام کو ماحولیاتی فنانسنگ کے ذریعے مزید بڑھانے کی استدعا کا بھی امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ 4 سالہ پروگرام کے لئے معیشت کے اشاریے اور مالی فریم ورک کو حتمی شکل دینے پر بات چیت ہوگی۔ اس حوالے سے ذرائع وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے تناظر میں تیار ہوگا۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد حکومت کی جانب سے 6 سے 7 جون کو اپنا آئندہ بجٹ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں مالی استحکام کے لئے مزید سخت اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے پنشن اصلاحات کی تجویز دی گئی ہے۔ ا?ئی ایم ایف کا تقاضا ہے کہ کئی نسلوں تک پنشن کا جاری رہنا قابل عمل نہیں ہے۔ پنشن کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ادھر ایف بی آرکی جانب سے ایک لاکھ سے کم پنشن والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لائے جانے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں تمام پنشنرز پر 10 فیصد کی یکساں شرح سے ٹیکس عائد کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...