Home سیاست ‎محسن نقوی،مریم نواز کی نوشکی اندوہناک واقعہ کی مذمت

‎محسن نقوی،مریم نواز کی نوشکی اندوہناک واقعہ کی مذمت

Share
Share

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوشکی میں اغواء کے بعد بس مسافروں کے قتل کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، قائد اعظم کے پاکستان میں ایسے افسوسناک واقعہ کی کوئی گنجائش نہیں۔

ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایک قوم ہیں اور ایک رہیں گے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں قومی شاہراہ پر بس سے اغواء کیے گئے 9 مسافروں کو قتل کر دیا گیا تھا جبکہ فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

پاکستان نے امریکا سے کوئی درخواست نہیں کی بلکہ سیز فائر بھارت کی خواہش تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:پاکستان کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ سیز فائر کی خواہش...

کوئی بھارتی پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...

نواز شریف سیز فائر کے بعد بالآخر منظرِ عام پر آگئے، بیرسٹر سیف کا طنز

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکڑ سیف نے طنز کرتے...