Home sticky post 5 محسن نقوی کو اپنی باتوں پر شرم آنی چاہیے، اس بار تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے،جنید اکبر

محسن نقوی کو اپنی باتوں پر شرم آنی چاہیے، اس بار تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے،جنید اکبر

Share
Share

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر، رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو خبردار کیا ہے کہ اس بار ہم تیاری کے ساتھ نکلیں گے ہمیں امید نہیں تھی کہ ہم پر گولیاں چلائی جائیں گی، وزیرداخلہ اور انھیں لانے والے اس غلطی فہمی میں نہ رہیں کہ ان ہتھ کنڈوں سے ہم ڈر جائیں گے، بانی چیرمین نے حکم دیا تو انھیں اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر پارٹی عہدہ ملنے کیے بعد پہلی بار پشاور موٹروے ٹول پلازے پر پہنچے تو ان کا استقبال کیا، پارٹی ورکرز نے پھولوں کے ہارے پہنائے اس موقع پر پشاور سے ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہ اس بار ہم تیاری کے ساتھ نکلیں گے ہمیں امید نہیں تھی کہ ہم پر گولیاں چلائی جائیں گی، وزیرداخلہ اور انھیں لانے والے اس غلطی فہمی میں نہ رہیں کہ ان ہتھ کنڈوں سے ہم ڈر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین عمران خان نے حکم دیا تو انھیں اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے، 8 فروری کو صوابی میں تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا۔

جنید اکبر خان نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی میں جلسے کے حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں، صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

جنید اکبر خان نے وزیر داخلہ کے بیان پر کہا کہ انھیں شرم آنی چاہیے وزیراداخلہ اور انھیں لانے والوں کو خبردار کرتے ہیں کہ اس بار ہم تیاری کے ساتھ آرہی ہیں، ہمارے ورکرز کے ساتھ جو کیا وہ بہت بڑی ریاست دہشتگری تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید نہیں تھی کہ ہمارے پرامن ورکرز سے گولیاں چلائیں گے اس دفعہ ہمیں توقع ہے کہ حکومت گولیاں چلاسکتی ہے، اس لیے ہم تیاری کررہے ہیں اور مختلف آپشنز پر بھی غور کررہے ہیں، بانی چیئرمین نے جس طرح حکم دیا، ہم اس پر عمل کریں گے، ہم اس بار نہ بانی چیرمین کو مایوس کریں گے اور نہ عوام کو۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اداروں کے ساتھ رابطے کے حوالے سے جنید اکبر کا کہنا تھا ہم نہیں چاہتے کہ پارٹی ، اداروں یا حکومت کے ساتھ تصادم ہو، پارٹی ہدایات کے مطابق رابطے ہورہے تھے، ہم درمیانہ راستہ نکالنا چاہتے ہیں تاکہ ایک پرامن حل کی طرف جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا حکومتی معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، وزیراعلی حکومتی معاملات پر توجہ دے رہے ہیں اور میں پارٹی کے معاملات پر توجہ دوں گا، اسی لیے قیادت نے حکومتی اور پارٹی عہدے الگ الگ کیے ہیں، حکومت میں تبدیلیاں وزیراعلی کا منڈیٹ ہے میرا کوئی عمل دخل نہیں۔

قبل ازیں پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر پی ٹی آئی کے پی جنید اکبر نے پارٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا، پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں دوپہر 12 بجے اجلاس ہوگا، اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی و پارٹی رہنماوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

پارٹی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں 8 فروری کو صوابی جلسے کی تیاریوں کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی، جنید اکبر کا موٹروے ٹول پلازے پر کارکنوں کی جانب سے استقبال بھی کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...