Home نیوز پاکستان جامعات، کالجز اور ہاسٹلز میں منشیات کی خرید و فرخت روکنے کیلئے بھرپور کارروائی ہوگی، محسن نقوی

جامعات، کالجز اور ہاسٹلز میں منشیات کی خرید و فرخت روکنے کیلئے بھرپور کارروائی ہوگی، محسن نقوی

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے ڈرگ مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کے لیے جامع پلان طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری و نجی یونیورسٹیوں، کالجوں اور ہاسٹلز میں منشیات خصوصاً آئس کی خرید و فروخت روکنے کے لیے بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

محسن نقوی نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا دورہ کیا جہاں ان کی زیر صدارت میں اہم اجلاس ہوا اور وزیرداخلہ نے کم وسائل و افرادی قوت کے باوجود پاکستان بھر میں ڈرگ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا۔

محسن نقوی نے نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ڈرگ مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے حکام سے جامع پلان طلب کرلیا اور کہا کہ سرکاری و نجی یونیورسٹیوں، کالجز اور ہاسٹلز میں منشیات خصوصاآئس کی خرید و فروخت روکنے کے لیے بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں صوبوں سے مشاورت کی جائے گی اور اعتماد میں لیا جائے گا، وفاقی و صوبائی محکموں کا مشترکہ اجلاس رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہوگا، جس میں صوبوں کے وزرائے ایکسائز اور آئی جیز پولیس کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے منشیات کی آن لائن خرید و فروخت روکنے کے لیے بھی پلان طلب کریا اور اے این ایف کو سائبر ڈرگ کنٹرول میکنزم تیار کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ منشیات خصوصا آئس کی لعنت نے کئی خاندان تباہ کر دیے ہیں، منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر کثیر الجہتی اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کے لیے سب کو پوری قوت اور پختہ عزم سے اس لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا، آج ہم نے اس لعنت کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈال دیا تو یہ بہت بڑا کار خیر ہو گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کو اے این ایف کی کارکردگی، افعال کار اور آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی، وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات نے لان میں پودا لگایا۔

قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اے این ایف کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے تو ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے ان کا استقبال کیا۔

وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Share
Related Articles

جب کوئی پاکستان میں محنت کر رہا ہے تو ضروری ہے کہ ہم ان کی کاوشوں کو عزت دیں، زارا نور عباس

کراچی:اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ “واٹ...

ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں...

جوڈیشل کمیشن کی سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز...

قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے سے متعلق پیکا...