Home نیوز پاکستان موج میلہ کرنے والے عوام کو تکلیف دیکر لندن بھاگ گئے، شیخ رشید

موج میلہ کرنے والے عوام کو تکلیف دیکر لندن بھاگ گئے، شیخ رشید

Share
Share

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ لوگ بغیر کسی لیڈر اور جماعت کے سڑکوں پر آگئے ہیں اور ستمبر ستمگر ثابت ہو سکتا ہے، 16 مہینے موج میلہ کرنے والے اور کپڑے بیچ کر ریلیف دینے والے عوام کو تکلیف دے کر لندن بھاگ گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ بڑے لوگ بجلی چوری کرتے ہیں اور بوجھ سارا غریبوں کے بلوں پر ڈال دیا جاتا ہے، اگلے مہینے پٹرول اور بجلی کا بل آگ پر پٹرول ڈالے گا، الیکشن وقت پر ہونگے یا نہیں اس سے زیادہ اہم اور سنگین مسئلہ اگلے مہینے لوگوں کیلئے پٹرول اور بجلی کا بل ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بغیر کسی لیڈر اور جماعت کے سڑکوں پر آگئے ہیں اور ستمبر ستمگر ثابت ہو سکتا ہے، 16 مہینے موج میلہ کرنے والے اور کپڑے بیچ کر ریلیف دینے والے عوام کو تکلیف دے کر لندن بھاگ گئے ہیں، نگران حکومت کیا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑے لوگ بجلی چوری کرتے ہیں اور بوجھ سارا غریبوں کے بلوں پر ڈال دیا جاتا ہےاگلے مہینے پیٹرول اور بجلی کا بل آگ پر پیٹرول ڈالے گاالیکشن وقت پر ہونگے یا نہیں اس سے زیادہ اہم اور سنگین مسئلہ اگلے مہینےلوگوں کے لئے پیٹرول اور بجلی کا بل ادا کرنا ہےلوگ بغیر کسی لیڈر اور بغیر کسی جماعت کہ ۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کا نام ہی ریاست ہے، عوام سول نافرمانی کی طرف بڑھ رہے ہیں، بجلی کا بل دوگنا ہوگیا ہے اور اگلے مہینے شائد یہ مسئلہ سنگین ہو جائے، عوام کا ردعمل سیاسی نہیں قدرتی ہے کیونکہ ان کے پاس وسائل ہی نہیں کہ وہ آٹا خریدیں، بجلی کا بل بھی دیں مکان کا کرایہ اور بچے کی فیس بھی دیں۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ساری الیکٹرک کمپینوں نے اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں بھی خوف کے مارے ہٹا دی ہیں، فائلر اور نان فائلر میں کوئی فرق نہیں رہا، دونوں کو کسی نا کسی طریقے سے ٹیکس دینا پڑ رہا ہے، بھوک سے مارے لوگ ریسکیو 15 پر کال کر رہے ہیں جتنا روپیہ گرے گا وہ سارا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...