Home Uncategorized نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو 39 لاکھ ڈالر سود سمیت ادا کرنے کا حکم

نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو 39 لاکھ ڈالر سود سمیت ادا کرنے کا حکم

Share
Share

ویلنگٹن :نیوزی لینڈ کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم جینی شپلی کو 39 لاکھ ڈالر سود سمیت ادا کرنے کا حکم دے دیا۔اس کمپنی کو کئی برس مالی مشکلات کے بعد 2013 میں فروخت کیلئے پیش کردیا گیا تھا۔

عدالت نے یہ حکم ایک تعمیراتی کمپنی کے دیوالیہ ہونے میں سابق وزیراعظم کے کردار پر سنایا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جینی شپلی 1997 سے 1999 تک نیوزی لینڈ کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، وہ ایک تعمیراتی فرم کے بورڈ کی چیئرمین تھیں۔

کمپنی فروخت کرنے والوں نے سابق وزیراعظم شپلی اور ڈائریکٹرز کے خلاف الزام عائد کیا کہ انہوں نے کمپنی کو اس انداز میں چلایا کہ سخت نقصانات ہوئے۔ سابق وزیراعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے اتنے قرضے لیے جن کی ادائیگی مشکل ہوگئی۔

سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ چار ڈائریکٹر اور سابق وزیراعظم کمپنی کو قرض دینے والوں کو 39 لاکھ ڈالر بمع سود ادا کریں۔

یاد رہے کہ اس کمپنی کو کئی برس مالی مشکلات کے بعد 2013 میں فروخت کیلئے پیش کردیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...