Home نیوز پاکستان مونال کی عمارت گرا دی جائے، وائلڈ لائف بورڈ11 ستمبر کو کنٹرول سنبھالے، سپریم کورٹ کا فیصلہ

مونال کی عمارت گرا دی جائے، وائلڈ لائف بورڈ11 ستمبر کو کنٹرول سنبھالے، سپریم کورٹ کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے مونال ریسٹورنٹ کیس کے تفصیلی فیصلے میں اسلام آباد کے نیشنل پارک میں بنایا مونال ریسٹورنٹ کی عمارت گرانے کا حکم دیتے ہوئے 11 ستمبر کو مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کا کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ دے دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مونال ریسٹورنٹ کیس کا25 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلے میں کہا کہ آرٹیکل 9 اور 14 کے مطابق زندگی ہر چرند پرند کا بنیادی حق ہے، سائنس سے ثابت ہوچکا کہ دنیا میں کوئی تخلیق بغیر مقصد کے نہیں ہوئی اور سائنس ثابت کر رہی کہ دنیا پرندوں، درختوں اور جانوروں سے خالی ہو رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ 11 ستمبر کو وائلڈ لائف بورڈ مونال کا کنٹرول سنبھالے، نیشنل پارک میں موجود لامونتانا، گلوریہ جینز کا بھی قبضہ لیا جائے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور پولیس کی مدد سے قبضہ لیا جائے، ریسٹورنٹس کی طرف جانے والے راستے بیریئر لگا کر بند کیے جائیں۔

تفصیلی فیصلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وائلڈ لائف کو ڈسٹرب کیے بغیر ریسٹورنٹس کی عمارات گرا دی جائیں اور مذکورہ جگہ کیسے استعمال میں لانا ہے، اس کے لیے وائلڈ لائف ماہرین سے رائے لی جائے اور ماہرین سے رائے لی جائے کی کیا وہاں پانی کے لیے مصنوعی جھیل بنائی جاسکتی ہے۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...