Home تازہ ترین اسرائیل کے شام پر چند گھنٹوں کے دوران60 سے زائد حملے

اسرائیل کے شام پر چند گھنٹوں کے دوران60 سے زائد حملے

Share
Share

دمشق:مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست نے شام پر 60 سے زائد حملے کیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق ایک غیر سرکاری تنظیم نے شام پر چند گھنٹوں میں ان تازہ ترین اسرائیلی حملوں کو رپورٹ کیا۔

برطانیہ میں موجود تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران شام کی سرزمین پر 60 سے زائد حملے کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ہفتے کی شام 5 گھنٹے سے بھی کم وقت میں شام کے فوجی ٹھکانوں پر 61 میزائل داغے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی شام پر جارحیت کا یہ سلسلہ تقریبا ایک ہفتہ قبل باغی افواج کی جانب سے ملک کے صدر بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ کیے جانے کے بعد شروع ہوا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق شام کے بااختیار رہنما احمد الشرعہ نے اسرائیل کی جانب سے شامی سرزمین پر قبضے اور جاری حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شام اب ایک اور نئے تنازع میں الھجنے کے لیے بہت تھک چکا ہے۔

Share
Related Articles

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

جنگ جیت چکے ہیں مگر اہداف کے حصول تک واپس نہیں جائیں گے، صدرٹرمپ

کینٹکی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران میں اپنی...

پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ

نیویارک: پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل...

بھارت میں سوشل میڈیا پر سنسرشپ میں اضافہ، مودی حکومت تنقید سے خوفزدہ

نئی دہلی: انتہا پسند ہندوتوا نظریے کی بنیاد پر برسراقتدار بھارتی وزیر...