Home نیوز پاکستان موٹرسائیکل رکشوں کو 2 جنوری تک جرمانوں سے استثنیٰ مل گیا

موٹرسائیکل رکشوں کو 2 جنوری تک جرمانوں سے استثنیٰ مل گیا

Share
Share

لاہور:حکومت پنجاب کا تاریخی اقدام سامنے آ گیا، محکمہ ٹرانسپورٹ نے موٹرسائیکل رکشوں اور دوسرے رکشوں کی فٹنس کو یقینی بنانے کے لئے ریلیف فراہم کر دیا۔

تمام رکشوں کو 2 جنوری 2024ء تک عائد جرمانہ سے استثنیٰ دے دیا گیا، بروقت فٹنس کروانے والوں کو لیٹ انسپیکشن میں چھوٹ دے دی گئی، مقررہ مدت کے بعد جرمانہ شروع ہو جائے گا۔

حکومت پنجاب نے رجسٹرڈ موٹرسائیکل رکشوں اور دیگر رکشوں کو 2 جنوری تک جرمانے معاف کر دیئے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ رکشہ مالکان کو نادر موقع فراہم کیا گیا ہے کہ وہ بروقت فٹنس کروا کر جرمانے سے مستثنیٰ ہو جائیں، اس اقدام سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہو گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...