Home Uncategorized مکیش امبانی سے بھارت کے امیر ترین شخص کا تاج چھن گیا

مکیش امبانی سے بھارت کے امیر ترین شخص کا تاج چھن گیا

Share
Share

نئی دہلی: بھارت کے معروف صنعت کار اور ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی سے ملک کی امیر ترین شخصیت کا اعزاز چھن گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کی دولت میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران 25 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد اُن کے اثاثوں کی مالیت 10.14 لاکھ کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گئی۔

امبانی کی دولت میں جہاں 25 فیصد کمی ہوئی وہیں بھارت کے مقامی صنعت کار اور اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی کے اثاثوں میں 95 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد وہ بھارت کے امیر ترین شخص بن گئے۔

بھارت کے معروف تحقیقی اور سرمایہ کاری گروپ کی جانب سے جاری ہونے والی معلومات کے مطابق اڈانی کے اثاثوں کی مالیت اب 11.16 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے جس کے ساتھ وہ ہندوستان کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

انڈیا کے تحقیقی و سرمایہ کاری گروپ ہوُروُن کے مطابق فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے مالک شیو نادر کی دولت ایک فیصد اضافے کے بعد 3.14 لاکھ کروڑ ہے جبکہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے مالک سائرس ایس پونا والا چوتھے نمبر پر رہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...