Home Uncategorized مکیش امبانی دیپیکا پڈوکون اور نومولود بچی سے ملنے اسپتال پہنچ گئے

مکیش امبانی دیپیکا پڈوکون اور نومولود بچی سے ملنے اسپتال پہنچ گئے

Share
Share

ممبئی: انڈیا کے بزنس آئیکون مکیش امبانی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی بیٹی کی پیدائش کے بعد ان سے ملنے اسپتال پہنچ گئے۔

بالی وڈ جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی بیٹی ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں پیدا ہوئی جو مکیش امبانی کی ملکیت ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کی گاڑی کو سخت سیکیورٹی میں اسپتال پہنچتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

امبانی خاندان اور اداکار جوڑی کے اچھے تعلقات ہیں، رنویر نے اننت امبانی کی شادی میں پرفارمنس دی جبکہ دیپیکا نے حاملہ ہونے کے باوجود تقریبات میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون ابھی اسپتال سے ڈسچارج نہیں ہوئیں اور کچھ دن مزید اسپتال میں رہیں گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...