Home سیاست سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے مراد علی شاہ سب سے مضبوط امیدوار

سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے مراد علی شاہ سب سے مضبوط امیدوار

Share
Share

کراچی: سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لیےمراد علی شاہ سب سے مضبوط امیدوار بن کرسامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر مراد علی شاہ تیسری بارسندھ کے وزیراعلیٰ منتخب ہو جائیں گے، وزیراعلیٰ کی دوڑ میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر سہیل انور سیال بھی نئی کابینہ کا حصہ ہو سکتے ہیں جبکہ گزشتہ کابینہ کے کئی ارکان نئی کابینہ میں بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

سندھ سے پیپلزپارٹی صوبائی اسمبلی کی 84 نشستوں کے ساتھ مضبوط پوزیشن پرہے ، متحدہ قومی موومنٹ بھی سندھ اسمبلی کی 28 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے ۔

قومی حکومت بننے کی صورت میں متحدہ قومی موومنٹ بھی سندھ حکومت کا حصہ بن سکتی ہے ۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...