Home تازہ ترین میری ریڈ لائن پاکستان ،ہم اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ہیں نہ ہمارا کوئی جھگڑا ہے، علی امین گنڈاپور

میری ریڈ لائن پاکستان ،ہم اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ہیں نہ ہمارا کوئی جھگڑا ہے، علی امین گنڈاپور

Share
Share

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ بیانیہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں یا ہمارا کوئی جھگڑا ہے، میری ریڈ لائن پاکستان ہے۔

سیمینار سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے نہ میں نے اور نہ ہی بانی چیئرمین عمران خان نے انکار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بیانہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں، ہمارا ان سے کوئی جھگڑا نہیں، کسی پالیسی پر اختلاف ہوسکتا ہے مگر ادارے سے کوئی لڑائی نہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ 2014ء کے دھرنوں کے پیچھے نہیں تھی، نہ میرا، نہ تحریک انصاف اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کا فوج سے کوئی اختلاف ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کبھی نہیں دیکھی نہ کبھی ایسی مخلوق کی طرف سے کوئی پریشر آیا، میں نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا تھا۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ جنہوں نے ریاست کے خلاف بندوق اُٹھائی، اعلان جنگ کیا، اُن سے مذاکرات کا حامی نہیں، لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا ہے، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بانی کی رہائی کے لیے کوشش کرتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اگر آج پُرامن احتجاج کا اعلان کروں تو پنجاب میں گرفتاریاں شروع ہو جاتی ہیں، یاسمین راشد بھی ایک خاتون ہیں، بتائیں ان کا کیا قصور ہے؟

اُن کا کہنا تھا کہ میری ریڈ لائن پاکستان ہے، تحریک انصاف میں بانی پی ٹی آئی کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، ڈونلڈ ٹرمپ نے تحریک انصاف کو کوئی دھوکہ نہیں دیا۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے، اب مذاکرات نہیں ہو رہے تو اس میں تھوڑا وقت لگے گا، حکومتی سطح پر کمیٹیاں بنیں مگر کامیاب نہیں ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا رویہ بہت بُرا ہے وہ کے پی کو نظر انداز کر رہی ہے، 26 نومبرکو تحریک انصاف کے 14 لوگ مارے گے 77 زخمی ہوئے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...