Home نیوز پاکستان ‎این اے 128،الیکشن کمیشن کا پولنگ سٹیشن کے اندر کیمپ لگانے کی شکایت کا نوٹس

‎این اے 128،الیکشن کمیشن کا پولنگ سٹیشن کے اندر کیمپ لگانے کی شکایت کا نوٹس

Share
Share

‎لاہور: صوبائی الیکشن کمشنر نے این اے 128 میں پولنگ سٹیشن کے اندر کیمپ لگانے کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔

‎صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر نے پولنگ سٹیشن میں پر امن پولنگ کی تصدیق کی ہے، پولنگ سٹیشن کی حدود میں کوئی کیمپ موجود نہیں۔

‎انہوں نے کہا کہ لاہور کے حلقہ این اے 129 میں بھی پولنگ سٹیشن نمبر 265 میں پولنگ کا عمل جاری ہے، میڈیا پر خبر چلی تھی کہ پولنگ سٹیشن پر پولنگ روک دی گئی، ریٹرننگ افسرنے تصدیق کی کہ پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری ہے۔

‎صوبائی الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے تمام پولنگ سٹیشنز پر بلا تعطل پولنگ جاری ہے،تمام پولنگ سٹیشنز پر امیدواران کے پولنگ ایجنٹس موجود ہیں۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...