Home سیاست نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کو فائنل طلبی کا نوٹس جاری

نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کو فائنل طلبی کا نوٹس جاری

Share
Share

اسلام آباد:توشہ خانہ تحقیقات میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے بشریٰ بی بی کو فائنل طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

بشریٰ بی بی کو 11 دسمبر کو دن دس بجے طلب کیا گیا ہے، نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کو تمام تحائف اور تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو آپ کو غیر ملکی معززین سے تحائف ملے، آپ کو غیر ملکی معززین نے تحائف لاکھوں مالیت کے دیے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ آپ نے 2019ء میں ایک لاکٹ، کانوں کی بالیاں، بریسلیٹ وصول کیا، پھر 2020ء میں نیکلس، بریسلیٹ، انگوٹھی اور کانوں کی بالیاں وصول کیں، اسی طرح 2021ء میں بھی نیکلس، کانوں کی بالیاں، انگوٹھی اور گھڑی وصول کی۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...