Home نیوز پاکستان شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے نائیک عبدالرؤف شہید فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے نائیک عبدالرؤف شہید فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

Share
Share

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں افغانستان کی جانب سے پاکستان کی فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے نائیک عبدالرؤف شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں شہید کے اہلخانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسران، عمائدینِ علاقہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نائیک عبدالرؤف شہید نے سوگواران میں والدین،بہن، اہلیہ اورایک بیٹا چھوڑا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں ۔مادر وطن سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی۔

Share
Related Articles

گزشتہ 34 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیف جسٹس کو خط

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں...

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...