Home سیاست نصیبو لال کی شوہر کے ساتھ صلح ہوگئی،تشدد کا معاملہ حل،مقدمہ واپس لے لیا

نصیبو لال کی شوہر کے ساتھ صلح ہوگئی،تشدد کا معاملہ حل،مقدمہ واپس لے لیا

Share
Share

مشہور گلوکارہ نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ صلح نامے کے بعد ختم ہو گیا۔

گلوکارہ کے بھائی شاہد کے مطابق نصیبو لال اور ان کے شوہر کے درمیان صلح ہو چکی ہے اور انہوں نے پولیس سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی دے دی ہے۔

نصیبو لال کے بھائی نے بتایا کہ ان کی بہن اور بہنوئی کے درمیان اکثر اوقات جھگڑے ہوتے رہتے تھے لیکن اس بار معاملہ شدت اختیار کر گیا تھا۔ تاہم، دونوں کے درمیان باہمی رضامندی سے مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔ بھائی شاہد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بہنوئی کو سمجھایا ہے اور اب معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹا لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نصیبو لال کے خاندان نے اس معاملے کو مزید طول نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور عدالت یا پولیس کارروائی سے اجتناب برتنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور مقدمے کی واپسی کے لیے باضابطہ درخواست دی جا چکی ہے۔

خیال رہے کہ گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر نوید حسین کے خلاف تشدد اور مار پیٹ کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن لاہور میں درج کر وایا تھا۔

Share
Related Articles

وزیر داخلہ کا فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

وانا:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور...

پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صفائی مہم جاری

لاہور:وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں عید الاضحیٰ...

وزیراعظم شہباز شریف نےملکی معیشت کو بہت بہتر کردیا ہے ،نوازشریف

لندن:صدرپاکستان مسلم لیگ (ن ) سابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے گمراہ کن بیانات کو سختی سے مسترد کر دیا

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے گمراہ کن بیانات کو سختی...