Home سیاست ‎قومی اسمبلی افتتاحی اجلاس ، مہمانوں کے لئے جاری کردہ گیلری کے کارڈ منسوخ

‎قومی اسمبلی افتتاحی اجلاس ، مہمانوں کے لئے جاری کردہ گیلری کے کارڈ منسوخ

Share
Share

‎ اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سیکیورٹی حالات اور کسی بھی ممکنہ گڑ بڑ سے بچنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے افتتاحی اجلاس میں مہمانوں کے لئے جاری کردہ گیلری کے کارڈ منسوخ کردیے۔

‎اعلامیے کے مطابق افتتاحی اجلاس میں مہمانوں جو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، وزیٹر گیلری کے پاسز سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر منسوخ کیے گئے ہیں۔

‎سیکریٹری کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ نومنتخب معزز ممبر اپنے لیے جاری کردہ کارڈ اپنے ہمراہ لائیں، بصورت دیگر اْس کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

‎یاد رہے کہ نو منتخب اراکین کی حلف برداری کیلیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا۔ جس میں منتخب اراکین اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...