Home سیاست ‎پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتحال کو ترجیح دینا ہوگی،امریکا

‎پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتحال کو ترجیح دینا ہوگی،امریکا

Share
Share

‎واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کو فوری معاشی صورتحال پر توجہ دینا ہو گی، پاکستان آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ کام جاری رکھے۔

‎امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران قرضوں اور بین الاقوامی فنانسنگ کے شیطانی چکر سے آزادی کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی طویل مدتی صحت اس کے استحکام کیلئے اہم ہے، پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتحال کو ترجیح دینا ہوگی۔

‎میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ آئندہ کئی ماہ کی پالیسیاں پاکستانیوں کیلئے معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے انتہائی اہم ہوں گی، امریکا پاکستان پر زور دیتا ہے کہ وہ آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ میکرو اکنامک ریفارمز کیلئے کام جاری رکھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...