Home سیاست ‎صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ر قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا

‎صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ر قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا

Share
Share

‎اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیر اعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
‎ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل نہ ہونے کے باعث سمری پر فیصلہ روک رکھا تھا تاہم اب صدر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس بلائے جانے کے بعد سمری کی منظوری دے دی ہے۔

‎صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے اس حوالے سے صدر نے قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں، قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف لیں گے۔

‎افتتاحی اجلاس میں نومنتخب ارکان کا ریڈ کارپٹ استقبال بھی کیا جائے گا، سابق وزرائے اعظم نواز شریف، شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، عبدالعلیم خان اور راجہ پرویز اشرف کو حکومتی بنچز کی فرنٹ لائن پر نشستیں الاٹ کر دی گئی ہیں۔

‎اپوزیشن کے عمر ایوب، سابق سپیکر اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی بھی اگلی نشستوں پر بیٹھیں گے۔

‎اجلاس کے اختتام پر سپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے قومی اسمبلی کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرنے کے بعد کارروائی کو ملتوی کر دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...