Home سیاست قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، 6 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، 6 نکاتی ایجنڈا جاری

Share
Share

اسلام آباد :قومی اسمبلی اجلاس کل ہو گا، سپیکر سردار ایاز صادق صدارت کریں گے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا چھ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2024ء ایوان میں پیش کریں گے، وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار تحشیہ آرڈیننس 2024ء ایوان میں پیش کریں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2022ء ایوان میں پیش کریں گے، نوشکی اور کشمور میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...