کولمبو :آئی سی سی مینز ٹی ٹ20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی۔ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کولمبو ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔پاکستان ٹیم کل مکمل آرام کرے گی ۔قومی ٹیم اپنا وارم اپ میچ 4 فروری کو آئر لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جو کہ ورلڈ کپ سے قبل تیاریوں کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
شائقینِ کرکٹ کو امید ہے کہ گرین شرٹس اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ پندرہ رکنی قومی اسکواڈ کی قیادت کپتان سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔دیگر کھلاڑیوںمیں ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔