Home سیاست نواز شریف قوم کو مہنگائی، معاشی بدحالی سے نجات دلانے آ رہا ہے،مریم نواز

نواز شریف قوم کو مہنگائی، معاشی بدحالی سے نجات دلانے آ رہا ہے،مریم نواز

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی بحرانوں میں گھرے پاکستان کیلئے طلوع سحر ہے۔

سابق ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی بحرانوں میں گھرے پاکستان کےلیے طلوع سحر ہے، پاکستان کا بیٹا ایک بار پھر قوم کو مشکلات سے نکالنے کےلیے آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم کو مہنگائی، معاشی بدحالی سے نجات دلانے آ رہا ہے، ملک کو انتقام نہیں بلکہ اتحاد، امن، معاشی ترقی اور مہنگائی سے نجات کا ایجنڈا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نواز شریف کو دو تہائی سے زیادہ مینڈیٹ دیں، وعدہ ہے معاشی بدحالی، مہنگائی، بیروزگاری کے اندھیرے ختم کردیں گے، نواز شریف نے عوام سے کیا ہر وعدہ ہمیشہ پورا کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...