Home سیاست نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم کا خواب چھوڑ دیں، بیرسٹر گوہر

نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم کا خواب چھوڑ دیں، بیرسٹر گوہر

Share
Share

چغر زئی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیر سٹر گوہر کا کہنا ہے کہ فیصلے اب بند کمروں کے بجائے عوام کریں گے، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم کا خواب چھوڑ دیں۔

چغر زئی میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آئین کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ٹائیگرز ووٹ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ڈیلوں کی حکومت نہیں چلے گی، اگر 8 فروری کو عوام کو روکا گیا تو ملک کا نقصان ہوگا، بانی پی ٹی آئی عوام کے دلوں میں ہیں، نشان کوئی معنی نہیں رکھتا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک سوچ اور نظریہ کا نام ہے، 8 فروری آزاد پاکستان کا دن ہے، عوام ووٹ کے ذریعے مخالفین سے بدلہ لیں گے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...