Home سیاست پاکستان کے سینے پر لگے زخموں پر مرہم رکھنے والا نواز شریف واپس آرہا ہے،مریم نواز

پاکستان کے سینے پر لگے زخموں پر مرہم رکھنے والا نواز شریف واپس آرہا ہے،مریم نواز

Share
Share

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے سیاسی انتقام، جھوٹے مقدمات اور جیلیں سہیں، ان کے سیاسی نقصانات کا اندازہ نہیں کرسکتے ۔ نواز شریف اور ملک کی ترقی کو روکنے والا آج کوڑے دان میں پڑا ہے ۔

شاہدرہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 21 اکتوبر کو مہنگائی، بیروزگاری اور دہشتگردی کا خاتمہ کرنیوالا اور پاکستان کے سینے پر لگے زخموں پر مرہم رکھنے والا نواز شریف واپس آرہا ہے۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ نواز شریف کو نکالنے والے عبرت کا نشان بنے بیٹھے ہیں اور جس کو نکالا گیا اس کا استقبال کرنے کے لیے پاکستان کے عوام تیاریاں کررہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ہر بار کی طرح نوازشریف پہلے سے زیادہ طاقت ور ہوکر واپس آرہا ہے، 21 اکتوبر کو اس ملک پاکستان میں امید ، ترقی ، امن، روزگار، مہنگائی کے خاتمےکی واپسی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک لیڈر پر مشکل آئی تو اس کی جماعت کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے، جس نے نواز شریف اور ترقی کو روکا وہ آج کوڑے دان میں پڑا ہے، نواز شریف نے سیاسی انتقام، جھوٹے مقدمات اور جیلیں سہیں، ان کے سیاسی نقصانات کا اندازہ نہیں کرسکتے ۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...