Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 9 درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 9 درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ضمانت کی 9 درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنانے کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری چیئرمین تحریک انصاف کی درخواستوں پر فیصلہ ا?ج سنائیں گے، سیشن کورٹ اور انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کر دی تھیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ضمانت کی 9 درخواستیں متعلقہ عدالتوں میں زیر التوا سمجھی جائیں، مقدمات میں متعلقہ عدالتوں کے حتمی فیصلے تک گرفتاری سے روکا جائے اور متعلقہ عدالتوں کو 9 مقدمات کے فیصلے میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج 9 مقدمات میں سے 3 مقدمات 9 مئی کے واقعات کے ہیں۔

علاوہ ازیں 3 مقدمات اسلام آباد میں احتجاج کرنے کے جبکہ ان مقدمات میں توشہ خانہ جعل سازی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اقدام قتل کا ایک، ایک مقدمہ بھی شامل ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...