Home سیاست نواز شریف کو واپس آکر قانونی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

نواز شریف کو واپس آکر قانونی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے نگران حکومت کی کسی سے ڈیل کا تاثر درست نہیں نواز شریف واپس آ کر سیاست میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو انہیں کئی قانونی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے فیصلے سے نگران حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے نگران حکومت کی کسی سے ڈیل کا تاثر درست نہیں، نگران حکومت کوئی بھی ایسی ڈیل کیسے کر سکتی ہے، مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے کوئی نرم گوشہ نہیں ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف پی ٹی آئی دور حکومت میں عدالت کی اجازت سے باہر گئے تھے، آصف زرداری ہوں، نواز شریف یا چیئرمین پی ٹی آئی سب کو اپنے مقدمات کیلئے قانونی حل تلاش کرنے ہوں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...