Home سیاست رضا ربانی کا فلسطینیوں سے اظہار کیلئے سینیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ

رضا ربانی کا فلسطینیوں سے اظہار کیلئے سینیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد:سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے غزہ کے غیر قانونی محاصرے پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور بحث کیلئے فوری طور پر سینیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

رضا ربانی نے کہا کہ غزہ میں ایک ہزار سے زائد عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں، غزہ میں 23 لاکھ سے زائد لوگوں کیلئے پانی، بجلی کی فراہمی سمیت خوراک کی سپلائی منقطع ہے، نگران حکومت سینیٹ کا اجلاس نہ بلاکر پاکستانی عوام کے جذبات کی عکاسی نہیں کر رہی۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا نگران حکومت کو ڈر ہے کہ اگر سینیٹ اجلاس بلایا گیا تو الیکشن پر سوالات اٹھائے جائیں گے، نگران حکومت نیب میں تقرریاں نہیں کر سکتی، نیب کی تقرریاں مدت کی ہوتی ہیں جن کو منتخب حکومت بھی تبدیل نہیں کر سکتی، یہ اقدامات الیکشنز ایکٹ 2017ء کے سیکشن 230 سی کی خلاف ورزی ہے۔

میاں رضا ربانی نے مزید کہا کہ پبلک سیکٹر یونٹس کی نجکاری طویل مدتی اثر رکھتی ہے جس کو نگران حکومت نہیں کر سکتی، پی آئی اے کی نجکاری وفاقی کابینہ کے فیصلے کا سوال نہیں بلکہ یہ معاملہ سی سی آئی میں اٹھانا ہوگا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...