Home سیاست نواز شریف کا حکومت سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

نواز شریف کا حکومت سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

Share
Share

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے یونان حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر نواز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یونان میں کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔ سینکڑوں انسانوں کی موت کا سبب بننے والے افراد، ایجنٹوں اور کمپنیوں کا حکومت کڑا محاسبہ کرے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں۔ نوازشریف نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے یونان کشتی حادثے میں مرنے والے 78 افراد کی میتوں کی شناخت کیلیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ڈی این اے کے لیے کوآرڈینشن سیل بنانے کی ہدایت جاری کردی ہیں

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...