Home sticky post 5 حکومت اور پی پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار

حکومت اور پی پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار

Share
Share

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہونیوالے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے۔ حکومتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مطالبات تحریری طور پرپیش نہیں ہوتے تومذاکرات مشکلات کاشکار ہوسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے تحریری طور پرمطالبات نہ دینے پر مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہوئے، سپیکرایازصادق بھی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے سے گریزاں ہیں، مذاکرات کاتیسرا دور کب ہوگا،کچھ معلوم نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میٹنگز میں ہونیوالی ہماری باتوں کو ہی تحریری مطالبات سمجھا جائے، کسی صورت مذاکراتی عمل کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، حکومتی کمیٹی اصل فیصلہ سازوں اور سٹیک ہولڈرز کو بھی آن بورڈ لے۔
ادھر حکومتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مطالبات تحریری طور پرپیش نہیں ہوتے تومذاکرات مشکلات کاشکار ہوسکتے ہیں، پی ٹی آئی نے دونوں میٹنگز میں تحریری مطالبات دینے کا وعدہ کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کا فیصلہ کرے گی، چارٹر ماننے کی صورت میں تحریک انصاف کو حکومت سے تحریری معاہدہ بھی کرنا ہو گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...