Home سیاست شوکت عزیز صدیقی سے ملا نہ نواز شریف کی اپیلوں پر بات ہوئی،فیض حمید کا سپریم کورٹ میں جواب

شوکت عزیز صدیقی سے ملا نہ نواز شریف کی اپیلوں پر بات ہوئی،فیض حمید کا سپریم کورٹ میں جواب

Share
Share

اسلام آباد:سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے شوکت عزیز صدیقی کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔

اپنے جواب میں جنرل (ر) فیض حمید نے عدلیہ پر اثرانداز ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا اور کہا کہ شوکت عزیز صدیقی نے اپنی تقریر اور جوڈیشل کونسل کے سامنے کسی مبینہ ملاقات کا ذکر نہیں کیا۔

جواب میں فیض حمید نے کہا کہ شوکت عزیز صدیقی خود مان چکے کہ مبینہ ملاقات میں کی گئی درخواست رد کی گئی تھی، شوکت عزیز صدیقی سے کبھی رابطہ نہیں کیا۔

فیض حمید نے اپنے جواب میں کہا کہ شوکت عزیز صدیقی سے ملا نہ نواز شریف کی اپیلوں پر بات ہوئی، کبھی یہ نہیں کہا کہ ہماری دو سال کی محنت ضائع ہو جائے گی۔

جواب میں فیض حمید نے کہا کہ شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، شوکت عزیز صدیقی کے الزامات بعد میں آنے والے خیالات کے مترادف ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...