Home sticky post 6 نیپالی کابینہ کا ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ

نیپالی کابینہ کا ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Share
Share

کھٹمنڈو: نیپالی کابینہ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیپال کی انفارمیشن ٹیکنالوجی وزیر ریکھا شرما نے بتایا کہ یہ فیصلہ ٹک ٹاک سے نیپال کی سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچنے کے باعث کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ کا غلط استعمال کیا جا رہا تھا جس کے باعث مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، پابندی کا اطلاق جلد ہوگا، مگر فی الحال انہوں نے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

نیپالی ٹیلی کام اتھارٹی کے سربراہ پرشوتم کنال نے بتایا کہ انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز کو ایپ بند کرنے کی ہدایت کی جائے گی، ٹک ٹاک کی جانب سے اس حوالے سے ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب نیپال میں حزب اختلاف کے رہنماؤں نے حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دیگر سوشل میڈیا ایپس میں بھی بہت کچھ قابل اعتراض موجود ہے، ہمیں کسی پر پابندی لگانے کی بجائے انہیں قوانین کے دائرے میں لانا چاہیے۔

Share
Related Articles

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی بدترین آگ پر قابو پالیا گیا

لاس اینجلس:امریکی حکام نے کہا ہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں...

عدلیہ میں ایک اور بحران جنم لینے لگا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد:چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے دوسری ہائیکورٹ سے جج...

نیو ملتان میں بزرگ شہری پر ایس ایچ او کا تشدد، موٹر سائیکل سے نیچے گرا دیا

ملتان:نیو ملتان کے علاقے میں بزرگ شہری پر ایس ایچ او کے...

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک ، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے 6 خوارج...