Home نیوز پاکستان نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لئے بجلی مزید مہنگی کردی

نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لئے بجلی مزید مہنگی کردی

Share
Share

 

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے بجلی کے صارفین کے لیے مئی اور جون 2024 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مجموعی طور پر 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 75 پیسے مہنگی کر دی گئی جو ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں مہنگی کردی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مئی کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ اور جون کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔

نیپرا نے بتایا کہ کراچی کے بجلی صارفین سے یہ وصولی اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں ہوگی، نیپرا نے اس حوالے سے اپنا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

نیپرا نے بتایا کہ اس کا اطلاق الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز (ای وی سی ایس) اور لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین پر ہوگا اور مذکورہ ماہ کے بل میں الگ سے درج کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...