Home Uncategorized غزہ جنگ سے اسرائیل میں نیتن یاہو کی مقبولیت میں کمی

غزہ جنگ سے اسرائیل میں نیتن یاہو کی مقبولیت میں کمی

Share
Share

مقبوضہ بیت القدس: غزہ جنگ نے اسرائیل میں نیتن یاہو کی مقبولیت کو بڑا دھچکا پہنچادیا۔

اسرائیلی ڈیموکریسی انسٹیٹیوٹ کے تازہ سروے کے مطابق حماس کے خلاف جاری جنگ نے اسرائیل میں نیتن یاہو کی مقبولیت کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے اور انکے پاس اب صرف 15 فیصد اسرائیلیوں کی حمایت باقی بچی ہے جبکہ 85 فیصد لوگ انکے مخالف ہیں۔

سروے کے مطابق صرف 15 فیصد اسرائیلی چاہتے ہیں کہ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ ختم ہونے کے بعد نیتن یاہو وزیراعظم کے عہدے پر برقرار رہیں تاہم اب بھی بہت سے لوگ حماس کیخلاف اُن کی حکمت عملی کی حمایت کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد حماس کو کچلنے کا اعلان کیا تھا تاہم اسرائیلی فورسز تقریباً تین ماہ کے طویل جوابی حملے میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہیں۔

غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ دہشت گردی بدستور جاری ہے جس میں اب تک 22 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...