Home Uncategorized بڑھاپے میں اندھے پن کو روکنے کے لئے نئی دوا تیار

بڑھاپے میں اندھے پن کو روکنے کے لئے نئی دوا تیار

Share
Share

برکلے، کیلیفورنیا: کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک مختصر سالمے (مالیکیول) پرمبنی دوا تیار کی ہے جو عمررسیدگی میں ہونے والے اندھے پن کی سب سے بڑی وجہ میں مؤثر ثابت ہوسکتی ہے جسے ’ایج ریلٹڈ میکیولر ڈی جنریشن‘ (اے ایم ڈی) کہا جاتا ہے۔

یہ ذیابیطس سے ہونے والے ریٹینوپیتھی (آرڈی) اور ریٹائنیٹس پگمینٹوسا (آرپی) کے لیے بھی مفید علاج بن سکے گا۔ اس دوا کو ’اسٹریس ریسلیئنس انہانسنگ ڈرگ‘ (ایس آرای ڈی) کا نام دیا گیا ہے۔

اس دوا کو کئی جانوروں کے ماڈلوں پر آزمایا گیا تو اس نے موروثی یا بڑھاپے ، دونوں کیفیات میں بینائی کے ضائع ہونے کو بہت حد تک روکا ۔

یوسی ایل اسکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر ڈونلڈ برین اور ان کے ساتھیوں نے دیکھا کہ ایس آر ای ڈی درحقیقت ریٹینا کے اندر دباؤ (اسٹریس کی شدت کم کرکے اندر کے ٹشو کی حفاظت کرتی ہے۔ جانوروں پر کامیابی کے بعد اب یہ دوسرے مرحلے (فیز) میں موجود ہے۔

خیال رہے کہ اے ایم ڈی ایک ایسی کیفیت ہے جس میں دنیا بھر کے کم ازکم 40 کروڑ افراد مبتلا ہیں اور اس کے علاج کے طریقے بہت ہی محدود اور کم مؤثر ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ماہرین ایک عرصے سے اس کیفیت کے علاج میں سرگرداں ہیں۔لیکن اب بھی انسانی آزمائش کی منزل بہت دور ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...