Home sticky post 4 شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کے نئے دخائر دریافت

شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کے نئے دخائر دریافت

Share
Share

اسلام آباد:تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبرآگئی،شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ابتدائی تخمینے میں وزیرستان بلاک سے یومیہ 2 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔ نئی دریافت سے یومیہ 122 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا۔
سپنوام ون کنویں سے تیسری جگہ تیل و گیس دریافت ہوئی ہے ۔سپنوام-1 شمالی وزیرستان میں واقع ہے ۔ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپنوام-1 ہنگو فارمیشن سے 32/64″ قطر کی پائپ لائن میں 122 بیرل یومیہ تیل اور 23.85 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا بہاو دیکھاگیاہے ۔سپنوام-1 سے تیل وگیس کی مزید دریافت کے لئے کام جاری ہے۔ وزیرستان بلاک میں ماڑی، اوجی ڈی سی ایل اور اورینٹ پٹرولیم کام کررہی ہیں۔
ایم ڈی ، سی ای او ماڑی انرجیز فہیم حیدر کاکہناہے کہ آپریشنز میں تعاون فراہم کرنے پر وزارت پٹرولیم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شکرگزار ہیں تیل وگیس کی نئی دریافت سے مقامی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی ہنگو فارمیشن کے ذخائر،سپنوام کنویں میں تیسری دریافت ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے بھی شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ ماہ ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں ابتدائی طور پر یومیہ 2 کروڑ 4 لاکھ مکعب فٹ گیس اور یومیہ 117 بیرل خام تیل حاصل ہونے کا بتایا گیا تھا۔

Share
Related Articles

پاکستان سے حج 2025 کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر سعودی عرب روانہ ہو گئی

اسلام آباد:پاکستان سے حج 2025 کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے...

جاسوسی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ...

بشریٰ بی بی کو جیل میں دستیاب سہولیات سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع

اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل...

جہانگیر خان بھی بھارت کے جارحانہ بیانات اور اقدامات پر نالاں

کراچی:سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ سیاست کو...