Home کھیل نیوزی لینڈ نے بھارت سے ٹیسٹ سریز جیت لی 

نیوزی لینڈ نے بھارت سے ٹیسٹ سریز جیت لی 

Share
Share

 

پونے:نیوزی لینڈ نے بھارت کو دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ہرا کر 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

 

آج پونے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 113رنز سے ہرایا۔ تیسرے دن 359 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 245 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئی۔

 

بھارت کو 12 برس بعد ہوم گراوٴنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست ہوگئی ہے۔

 

اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اور دوسری اننگ میں نیوزی لینڈ نے 259 اور 255 رنز بنائے تھے جبکہ بھارت نے پہلی اور دوسری اننگ میں 156 اور 245 رنز بنائے تھے۔

 

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ یکم نومبر سے شروع ہوگا۔

Share
Related Articles

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...

پاکستان اور ویسٹ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے...