Home سیاست ‎خیبرپختوانخوا اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

‎خیبرپختوانخوا اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

Share
Share

‎ پشاور: خیبرپختوانخوا اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ اسپیکر مشتاق غنی نے حلف لیا۔

‎سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پہلے مرحومین اور شہدا کے لیے دعائے مغفرت کرائی گئی جس کے بعد مشتاق غنی نے 115 نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔

‎خیبرپختوانخوا اسمبلی کے اجلاس سے قبل شدید بے نظمی دیکھنے میں آئی۔ گنجائش سے زیادہ افراد اسمبلی کی گیلری میں پہنچ گئے۔ مسلم لیگ ن کی خاتون رکن ثوبیہ شاہد پر لوٹا، بوتلیں اوردیگر سامان پھینک دیا گیا۔

‎مسلم لیگ (ن) کی کارکن ثوبیہ شاہد ایوان میں کھڑے ہو کر ہاتھ میں پہنی جانے والی گھڑی دکھا رہی تھیں کہ اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان پر خالی بوتل، جوتا، بال پین اور لوٹا پھینکا تاہم ثوبیہ جاوید مسلسل گھڑی دکھاتی رہیں۔ اس دوران اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کارکنان نے شدید نعرے بازی بھی کی۔

‎خیبرپختونخوا کی 12 ویں صوبائی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہوگا۔ نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔نو منتخب اسمبلی کے اجلاس کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسمبلی کے اطراف اور گیٹ پر سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔ نامزد وزیراعلیٰ کے پی عمران خان کی تصویر کے ساتھ ایوان میں پہنچے۔

‎عمران خان نے بابر سلیم سواتی کو اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کردیا۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کے بھائی کو نامزد کیا گیا تھا۔ آج کے اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے 115 اراکین نے حلف اٹھایا۔ کے پی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ کل ہوگی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...