Home sticky post عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا اور زرتاج گل سمیت 9ارکان پارلیمنٹ نااہل قرار

عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا اور زرتاج گل سمیت 9ارکان پارلیمنٹ نااہل قرار

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے دیا۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، زرتاج گل اور جنید افضل ساہی کو نااہل قرار دیا گیا۔

ان ارکان کی نا اہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق ان کی سیٹیں خالی قرار دی گئیں۔

فیصلے کے تحت سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کی نشستیں خالی ہوگئیں، قومی اسمبلی کی 5 اور سینیٹ کی ایک نشست خالی قرار پائی ہے، اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کی 3 نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے حکم کے تحت یہ سیٹیں خالی قرار دی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے سینیٹر شبلی فراز کی سینیٹ نشست خالی ہوئی، این اے 18 ہری پور سے عمر ایوب، این اے 96 فیصل آباد سے رائے حیدر علی خان کی نشست خالی ہوئی۔

اس کے علاوہ این اے 104 فیصل آباد سے صاحبزادہ حامد رضا، این اے-143 ساہیوال سے رائے حسن نواز خان اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے زرتاج گل کی نشست خالی ہوئی۔

پی پی 73 سرگودھا سے محمد انصر اقبال، پی پی 98 فیصل آباد سے جنید افضل ساہی اور پی پی 203 ساہیوال سے رائے محمد مرتضیٰ اقبال کی نشست خالی ہوئی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...