Home Uncategorized سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں، ساری توجہ جیویلین تھرو پھینکنے پر ہے ،ارشدندیم

سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں، ساری توجہ جیویلین تھرو پھینکنے پر ہے ،ارشدندیم

Share
Share

لاہور: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کو ہدف بنالیا۔

لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ سے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کروں گا، امید ہے ٹریننگ کےلئے بہتر سہولیات میسر ہونگی۔

ارشد ندیم نے کہا 2025 میں جاپان میں ہونے والی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کرکے ورلڈ ریکارڈ توڑنا ہدف ہے۔ اگلے ایونٹس پرفارم کرنے کا دبائو ضرور ہوگا تاہم کوشش ہوگی کہ پہلے سے زیادہ اچھی پرفارمنس دے کر سب کے دل جیتوں۔

انہوں نے ایک سوال کےجواب میں بتایا کہ فی الحال سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں اور ساری توجہ جیویلین تھرو پھینکنے پر ہے اور ورلڈ ریکارڈ توڑنا ہدف ہے۔

ارشد ندیم نے بتایا کہ ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ میں بطور مہمان شرکت کا فیصلہ فیڈریشن کے ساتھ مشاورت کے بعد کروں گا، ۔پاکستان میں کھیلوں کے لیے مل کر کام کرنا چاہئے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...